حیدرآباد۔9۔اپریل(اعتماد نیوز)سیکیورٹی کے باوجود مجھ پر حملے نہیں رکنے
والے ہیں۔ اگر مجھپر حملہ کرنے والوں کا پتہ چل جانے پر حملے رک سکتے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کیجروال نے آج
کہا کہ انہیں سیکیورٹی کی کوئی
ضرورت نہیں ہے۔آج دہلی کے پولیس کمشنر بی ایس بسی نے اروند کیجروال پر آئے
دن حملوں کے سلسلہ میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے اروند
کیجروال سے ملاقات کی۔